اے آئی کی مدد سے آنجہانی ویل کلمر کی فلمی واپسی، ہالی ووڈ میں بحث

اے آئی کی مدد سے آنجہانی ویل کلمر کی فلمی واپسی سے ہالی ووڈ میں نئی بحث چھیڑ گئی ہے۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
اے آئی کی مدد سے آنجہانی ویل کلمر کی فلمی واپسی، ہالی ووڈ میں بحث

لاس ویگاس: (رائیٹ ناوٴ نیوز) ہالی ووڈ کی نئی فلم میں مصنوعی ذہانت کے ذریعے آنجہانی اداکار ویل کلمر کی واپسی نے ہالی ووڈ میں نئی بحث چھیڑ دی ہے۔

بدھ کو سینماکان ایونٹ میں فلم ‘ایز ڈیپ ایز دی گریو’ کا ٹریلر پیش کیا گیا، جس میں کلمر کا نوجوان ڈیجیٹل روپ دکھایا گیا ہے۔

ہدایتکار کوئرٹے وورہیز اور پروڈیوسر جان وورہیز نے کہا ہے کہ فلم رواں سال کے آخر تک ریلیز ہو سکتی ہے۔

ویل کلمر، جو ‘ٹاپ گن’ اور ‘بیٹ مین فارایور’ جیسی فلموں میں مشہور تھے، اپریل 2025 میں 65 سال کی عمر میں نمونیا کے باعث انتقال کر گئے تھے۔

واضح رہے کہ فلم سازوں نے کلمر کو مصنوعی ذہانت کے ذریعے ان کے اہل خانہ کی اجازت سے دوبارہ تخلیق کیا۔ یہ عمل محنت طلب تھا اور SAG-AFTRA کے اصولوں کو مدنظر رکھا گیا۔

دیگر متعلقہ خبریں