دو روز میں سونے کی قیمت 8100 روپے بڑھ گئی، خریداروں پر اضافی بوجھ۔
کراچی: (رائیٹ ناوٴ نیوز) عالمی اور مقامی مارکیٹ میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز کے مطابق 24 قیراط فی تولہ سونا 3500 روپے اضافے کے بعد 5 لاکھ 3 ہزار 462 روپے تک پہنچ گیا ہے، جبکہ 10 گرام سونا 3 ہزار 1 روپے مہنگا ہو کر 4 لاکھ 31 ہزار 637 روپے کا ہو گیا ہے۔
اسی طرح 24 قیراط فی تولہ چاندی کی قیمت میں بھی اضافہ ہوا ہے، جو 144 روپے بڑھ کر 8 ہزار 404 روپے ہو گئی ہے۔
انٹرنیشنل مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں اضافہ دیکھا گیا ہے، جہاں فی اونس سونا 35 ڈالر مہنگا ہو کر 4 ہزار 811 ڈالر تک جا پہنچا ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ دو روز کے دوران فی تولہ سونے کی قیمت میں مجموعی طور پر 8100 روپے کا نمایاں اضافہ ہوا ہے، جس سے مقامی صرافہ مارکیٹ میں خریداروں پر اضافی بوجھ پڑا ہے۔















