آئل کمپنیز کا ڈیزل قیمتوں پر تحفظات کا اظہار

آئل کمپنیز نے ڈیزل قیمتوں کے فارمولے پر تحفظات ظاہر کرتے ہوئے سپلائی خطرے کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
آئل کمپنیز کا ڈیزل قیمتوں پر تحفظات، سپلائی نظام کو خطرہ

اسلام آباد: (رائیٹ ناوٴ نیوز) ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمتوں میں حالیہ تبدیلیوں پر آئل کمپنیز ایڈوائزری کونسل نے 128 ارب روپے کے بقایا جات پر احتجاج کیا ہے۔

کونسل نے قیمتوں کے فارمولے میں تبدیلیوں اور پرائس ڈیفرنشل کلیمز کی ادائیگیوں میں تاخیر پر تشویش ظاہر کی ہے۔

آئل کمپنیز نے خبردار کیا کہ بڑھتا ہوا مالی دباؤ پیٹرولیم سیکٹر کی لیکویڈیٹی کو متاثر کرسکتا ہے، جس سے ایندھن کی سپلائی خطرے میں پڑ سکتی ہے۔

وفاقی وزیر علی پرویز ملک کو 13 اپریل 2026 کو لکھے گئے خط میں کہا گیا کہ دو تبدیلیاں آئل مارکیٹنگ کمپنیوں کو مالی دباؤ میں مبتلا کر رہی ہیں۔

واضح رہے کہ یہ کمپنیاں ایندھن کی خریداری اور تقسیم کی ذمہ دار ہیں۔

دیگر متعلقہ خبریں