سعودی عرب سے 3 ارب ڈالر اگلے ہفتے تک پاکستان کو موصول ہوں گے، وفاقی وزیر

وفاقی وزیر خزانہ نے اعلان کیا کہ سعودی عرب سے 3 ارب ڈالر اگلے ہفتے تک پاکستان کو ملیں گے، جو اضافی ڈپازٹس کی صورت میں ہوں گے۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
سعودی عرب، 3 ارب ڈالر اگلے ہفتے تک پاکستان کو ملیں گے

واشنگٹن: (رائیٹ ناوٴ نیوز) وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے اعلان کیا ہے کہ سعودی عرب سے 3 ارب ڈالر اگلے ہفتے تک پاکستان کو موصول ہوں گے، وفاقی وزیر نے واشنگٹن میں پاکستانی سفارتخانے میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ سعودی وزیر خزانہ سے تفصیلی بات چیت ہوئی۔ پچھلے جمعہ کو بھی اسلام آباد میں سعودی وزیر خزانہ سے ملاقات ہوئی تھی۔ انہوں نے بتایا کہ 3 ارب ڈالر اضافی ڈپازٹس کی صورت میں فراہم کیے جائیں گے۔محمد اورنگزیب نے مزید کہا کہ سعودی حکومت کی جانب سے 3 ارب ڈالر کی سپورٹ اگلے ہفتے تک مل جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے پچھلے ہفتے 1.4 بلین ڈالر کی ادائیگیاں کی ہیں اور تمام ادائیگیاں وقت پر کریں گے۔انہوں نے مزید کہا کہ اب یہ سالانہ رول اوور کے بجائے 2028 تک اس کی میچورٹی ہوگی۔ وزیر خزانہ نے سعودی حکومت، ولی عہد محمد بن سلمان اور وزیر خزانہ کا شکریہ ادا کیا۔واضح رہے کہ پاکستان کو مالی بحران سے بچانے کے لیے سعودی عرب سے مختلف اوقات میں مالی امداد حاصل ہوتی رہی ہے۔

دیگر متعلقہ خبریں