اینڈرائیڈ فونز پر ظاہر ہونے والا گرین ڈاٹ پرائیویسی انڈیکیٹر ہے جو ایپ کیمرے یا مائیکرو فون تک رسائی کی نشاندہی کرتا ہے۔
لاہور: (رائیٹ ناوٴ نیوز) دنیا بھر میں اینڈرائیڈ اسمارٹ فونز کی مقبولیت بڑھتی جا رہی ہے۔ ایپل کے آئی فونز کے مقابلے میں یہ اکثر سستے ہوتے ہیں، مگر فیچرز کے لحاظ سے کمتر نہیں۔
بہت سے صارفین نے نوٹ کیا ہوگا کہ اینڈرائیڈ فونز کی اسکرین کے اوپری دائیں کونے میں ایک سبز نکتہ یا گرین ڈاٹ نمودار ہوتا ہے۔ یہ ڈاٹ اُن کے لئے حیرت کا باعث بن سکتا ہے جو اس کی حقیقت سے ناواقف ہیں۔
یہ گرین ڈاٹ دراصل ایک پرائیویسی انڈیکیٹر ہے جو صارفین کو بتاتا ہے کہ کوئی ایپ ان کے کیمرے یا مائیکرو فون تک رسائی حاصل کر رہی ہے۔ یہ فیچر اینڈرائیڈ 12 میں متعارف کرایا گیا تھا اور اب یہ سب اینڈرائیڈ ورژنز میں شامل ہے۔
اس خصوصیت کی وجہ سے صارفین کو معلوم ہوتا ہے کہ کوئی ایپ ان کے کیمرے یا مائیکرو فون کا استعمال کر رہی ہے۔ اگر گرین ڈاٹ بغیر کسی واضح وجہ کے نظر آئے تو ممکنہ طور پر اسپائی وئیر (Spyware) کی موجودگی ہو سکتی ہے جسے ہٹانے کی ضرورت ہوتی ہے۔
واضح رہے کہ یہ گرین ڈاٹ صارفین کی پرائیویسی کے تحفظ کے لئے ڈیزائن کیا گیا ہے اور اسے ڈس ایبل نہیں کیا جا سکتا۔















