وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی نے 10 سال میں فائیو جی کے نفاذ کا منصوبہ پیش کیا، پہلے مرحلے میں 2028 تک 6 شہروں میں آغاز ہوگا۔
اسلام آباد: (رائیٹ ناوٴ نیوز) وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی نے ملک میں فائیو جی (5G) کے نفاذ کا روڈ میپ جاری کر دیا ہے۔ حکام نے کہا ہے کہ 10 سال میں 4 مراحل میں فائیو جی مکمل کیا جائے گا۔
پہلے مرحلے میں 2028 تک اسلام آباد، راولپنڈی، کراچی، لاہور، پشاور اور کوئٹہ میں فائیو جی کا آغاز ہوگا۔ حکام کے مطابق پارلیمنٹ میں روڈ میپ پیش کر دیا گیا ہے۔
ملک بھر میں 2035 تک 40 شہروں میں فائیو جی سروس دینے کا ہدف ہے۔ دوسرے مرحلے میں 2028 سے 2030 تک 10 شہروں میں توسیع ہوگی۔
تیسرے مرحلے میں 2030 سے 2032 تک مزید 10 شہروں میں فائیو جی کا پھیلاوٴ ہوگا۔ چوتھے مرحلے میں 2032 سے 2035 تک 15 شہروں میں فائیو جی کی فراہمی ہوگی۔
واضح رہے کہ موبائل کمپنیوں کے لیے ہر سال فور جی اور فائیو جی کی ایک ہزار سائیٹس قائم کرنا ضروری ہے۔















