زیر سمندر کیبل کی مرمت سے پاکستان میں انٹرنیٹ سروس متاثر

پی ٹی سی ایل نے اعلان کیا ہے کہ زیرِ سمندر کیبل کی مرمت 14 سے 20 اپریل تک جاری رہے گی، انٹرنیٹ سروس متاثر ہو سکتی ہے۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
پی ٹی سی ایل، زیر سمندر کیبل کی مرمت سے انٹرنیٹ متاثر

اسلام آباد: (رائیٹ ناوٴ نیوز) پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن کمپنی لمیٹڈ (پی ٹی سی ایل) نے اعلان کیا ہے کہ اس کی ایک زیرِ سمندر انٹرنیٹ کیبل کی مرمت کا کام 14 اپریل سے 20 اپریل تک جاری رہے گا۔

مرمت کے اس عمل کے دوران ملک بھر میں انٹرنیٹ صارفین کو شام کے اوقات میں سروس کی سست رفتاری کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔ پی ٹی سی ایل نے صارفین کو ممکنہ رکاوٹوں کے بارے میں آگاہ کیا ہے۔

پی ٹی سی ایل تین زیرِ سمندر فائبر آپٹک کیبل نیٹ ورکس کا انتظام کرتی ہے، جو پاکستان کو بین الاقوامی انٹرنیٹ سے منسلک رکھتے ہیں۔ یہ کیبلز عالمی معیار کی خدمات فراہم کرنے میں اہم کردار ادا کرتی ہیں۔

ملک میں تمام چھ سب میرین کیبل سسٹمز کی مجموعی گنجائش 13 ٹیرا بٹس فی سیکنڈ ہے، جبکہ موجودہ انٹرنیٹ استعمال تقریباً 7 سے 8 ٹیرا بٹس فی سیکنڈ کے درمیان ہے۔

واضح رہے کہ پی ٹی سی ایل کے علاوہ، ٹرانس ورلڈ ایسوسی ایٹس اور سائبر انٹرنیٹ سروسز کی بھی زیر سمندر کیبلز ہیں۔ یہ کیبلز پاکستان کی انٹرنیٹ کنیکٹوٹی کے لیے اہم ہیں۔

دیگر متعلقہ خبریں