پنجاب حکومت کا سوشل میڈیا پر نفرت انگیز مواد روکنے کا منصوبہ

پنجاب حکومت نے سوشل میڈیا پر نفرت انگیز مواد روکنے کے لیے 12 کروڑ 49 لاکھ روپے کا منصوبہ منظور کر لیا ہے۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک

لاہور: (رائیٹ ناوٴ نیوز) پنجاب حکومت نے سوشل میڈیا پر ملک دشمن اور نفرت انگیز بیانیہ روکنے کے لیے 12 کروڑ 49 لاکھ روپے کی لاگت کا منصوبہ منظور کر لیا ہے۔ سیکرٹری محکمہ داخلہ پنجاب احمد جاوید قاضی نے اس منصوبے کی انتظامی منظوری دی۔

اس منصوبے کے تحت پنجاب حکومت نے میڈیا تھنک ٹینک بنانے کا فیصلہ کیا ہے جو مین اسٹریم، ڈیجیٹل اور سوشل میڈیا کی 24 گھنٹے مانیٹرنگ کرے گا۔ منصوبے کا مقصد جعلی اور اشتعال انگیز خبروں کی فوری نشاندہی اور ان کا سدباب کرنا ہے، اور یہ 24 ماہ میں مکمل ہوگا۔

تھنک ٹینک کے ذریعے ایکس، فیس بک، یوٹیوب، ٹک ٹاک، اور انسٹاگرام پر شدت پسندی اور انتشار سے متعلق مواد کی سخت مانیٹرنگ کی جائے گی۔ جعلی خبروں پر فوری کارروائی کی جائے گی اور ان کی تجزیاتی رپورٹس مرتب کی جائیں گی۔

دیگر متعلقہ خبریں