امریکا میں ایک ہی فلائٹ نمبر کے 2 طیارے آمنے سامنے، ایئر ٹریفک کنٹرول نے بچا لیا

امریکن ایئرلائنز کے دو طیارے ایک ہی فلائٹ نمبر کے تحت قریب آگئے لیکن بروقت کنٹرول نے حادثہ ٹال دیا۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
امریکا میں فضائی حادثے کا خطرہ، ایئر ٹریفک کنٹرول نے بچا لیا

امریکا: (رائیٹ ناؤ نیوز) امریکن ایئرلائنز کے دو طیارے ایک ہی فلائٹ نمبر کے تحت پرواز کر رہے تھے جو فضائی راستے میں قریب آگئے۔ ایئر ٹریفک کنٹرولر کی بروقت کارروائی نے ممکنہ حادثے کو روکا۔

فلائٹ نمبر 2482 کے تحت ایک طیارہ شکاگو سے فینکس جا رہا تھا جبکہ دوسرا فینکس سے روانہ ہو چکا تھا۔ دونوں طیاروں کا کال سائن ایک جیسا تھا، جس سے ہدایات میں ابہام پیدا ہوا۔

کنٹرولر نے صورتحال بھانپتے ہوئے دونوں طیاروں کو الگ الگ شناخت دی اور ان کے فضائی راستے محفوظ کر دیے۔ آنے والے طیارے کو زیادہ بلندی پر رکھا گیا جبکہ دوسرے کو اوپر جانے سے روک دیا گیا۔

اس کامیاب اقدام سے دونوں طیارے حادثے سے بچ گئے اور بحفاظت اپنی منزل کی جانب روانہ ہوئے۔ کنٹرولر نے کہا کہ ان کے 25 سالہ کیریئر میں یہ پہلا موقع تھا جب ایسا ہوا۔

یاد رہے کہ شکاگو سے آنے والی پرواز موسم کے باعث تاخیر کا شکار ہوئی جبکہ فینکس سے روانگی کے لیے دوسرا طیارہ استعمال ہوا۔ امریکی فیڈرل ایوی ایشن ایڈمنسٹریشن اس واقعے کا جائزہ لے گی۔

دیگر متعلقہ خبریں