پنجاب حکومت نے اسلحہ ڈیلرز کے لیے ڈیجیٹل انوینٹری کا نظام نافذ کیا ہے، جو اسلحہ کی فروخت میں شفافیت کو یقینی بنائے گا۔
لاہور: (رائیٹ ناؤ نیوز) محکمہ داخلہ پنجاب نے صوبے بھر کے اسلحہ ڈیلرز کے لیے ڈیجیٹل انوینٹری لازم قرار دی ہے۔ تمام ڈیلرز کو اپنی موجودہ اور فروخت شدہ اشیاء کا مکمل ریکارڈ آن لائن پورٹل پر درج کرنا ہوگا۔
ڈیجیٹل انوینٹری کے لیے بزنس آرمز لائسنس (BAL) ہولڈرز کو انوینٹری ماڈیول نافذ کیا گیا ہے۔ ہر اسلحہ ڈیلر کو اپنی بندوقوں، گولیوں اور دیگر سٹاک کی تفصیلات درج کرنی ہوں گی۔
محکمہ داخلہ نے اسلحہ ڈیلرز کو 26 اگست 2026 تک آن لائن انوینٹری مکمل کرنے کی ہدایت دی ہے۔ عدم تعمیل کی صورت میں قانونی کارروائی کی جا سکتی ہے۔
یہ اقدام اسلحہ کے غیر قانونی استعمال کو روکنے اور اسلحہ کی فروخت میں شفافیت لانے کے لئے اہم ہے۔ ڈیجیٹل نظام سے نگرانی اور ریکارڈ کی جانچ ممکن ہوگی۔
یاد رہے کہ محکمہ داخلہ نے اسلحہ ڈیلرز کے لیے تربیتی ورکشاپ کا بھی انعقاد کیا ہے۔ ورکشاپ میں پورٹل کے استعمال کا طریقہ سکھایا جائے گا تاکہ ڈیلرز کو مشکلات کا سامنا نہ ہو۔















