کراچی میں ڈمپر حادثہ، لیاقت محسود کی ضمانت منسوخ

کراچی میں ڈمپر حادثے کے کیس میں لیاقت محسود کی ضمانت منسوخ، عدالت نے دہشت گردی کے زمرے میں اقدامات قرار دیے۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک

کراچی: (رائیٹ ناوٴ نیوز) ایڈیشنل سیشن جج جنوبی نے ڈمپر کی ٹکر سے نوجوان کی ہلاکت اور ہنگامہ آرائی کے کیس میں ڈمپر ایسوسی ایشن کے صدر لیاقت محسود کی عبوری ضمانت منسوخ کر دی۔

رامسوامی میں ڈمپر کی ٹکر سے نوجوان کی ہلاکت کے بعد ہنگامہ آرائی کے مقدمے کی سماعت کے دوران لیاقت محسود کی درخواست ضمانت عدالت میں پیش کی گئی۔

عدالت نے کہا کہ ملزم لیاقت محسود کے اقدامات دہشت گردی کے زمرے میں آتے ہیں اور ان کے خلاف مقدمہ انسداد دہشت گردی دفعات کے تحت بنتا ہے۔

جج نے کہا کہ تفتیشی افسر کے شواہد کے مطابق ملزم کے گارڈ نے شہریوں پر براہ راست فائرنگ کی، جس سے شہریوں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔

عدالت نے مزید کہا کہ گارڈ کے پاس اسلحے کا پرمٹ ایکسپائر ہو چکا تھا اور انسانی جان کا نقصان ہو سکتا تھا۔ لیاقت محسود عدالت میں حاضری لگا کر جا چکے تھے، جبکہ ان کے گارڈ جعفر کی ضمانت بعد از گرفتاری کی درخواست بھی مسترد کر دی گئی۔

دیگر متعلقہ خبریں