پیٹرول کی قیمتوں میں اضافے پر جامعہ کراچی کی صبح کی کلاسز آن لائن

جامعہ کراچی نے پیٹرول کی قیمتوں میں اضافے کے باعث صبح کی کلاسز آن لائن کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
پیٹرول کی قیمتوں میں اضافے پر جامعہ کراچی کی صبح کی کلاسز آن لائن

کراچی: (رائیٹ ناوٴ نیوز) پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے پیش نظر جامعہ کراچی نے صبح کی کلاسز آن لائن کرانے کا فیصلہ کیا ہے۔ وائس چانسلر کی منظوری سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق 9 مارچ سے رمضان المبارک کے اختتام تک صبح کی کلاسز آن لائن ہوں گی۔ یہ اقدام پیٹرولیم قیمتوں میں اضافے سے ٹرانسپورٹ مسائل کے خدشے اور طلبہ کی سہولت کے پیش نظر کیا گیا ہے۔

ملک بھر میں پیٹرول پمپس کی سخت مانیٹرنگ کی جا رہی ہے تاکہ افراتفری ختم ہو سکے۔ وزیر پیٹرولیم نے کہا ہے کہ قیمتوں میں اضافے کا مشکل فیصلہ کیا گیا ہے، لیکن جیسے ہی معاملات بہتر ہوں گے تو قیمتیں کم کی جائیں گی۔

دیگر متعلقہ خبریں