کیمبرج انٹرنیشنل کے ریاضی کا پرچہ لیک، مزید پرچے وائرل کرنے کی دھمکی دی گئی۔
اسلام آباد: (رائیٹ ناوٴ نیوز) کیمبرج انٹرنیشنل کے امتحانات میں ریاضی کا پرچہ لیک ہوگیا ہے۔ ایک نامعلوم شخص نے مزید پرچے وائرل کرنے کی دھمکی دی ہے۔
ملکی سطح پر مئی جون سیشن کے امتحانات جاری ہیں، جس میں اے ایس ریاضی 1 کا پرچہ لیک ہوا۔ یہ پرچہ کورڈ پیور میتھ ون 9707 تھا جو سوشل میڈیا پر وائرل ہوا۔
بدھ کی دوپہر پاکستان اور ریجن میں یہ پرچہ منعقد ہوا جبکہ منگل کی شب اسے ریڈ اٹ(Reddit) پر وائرل کیا گیا۔ ذرائع نے بتایا کہ پہلے غیر حل شدہ، پھر حل شدہ پرچہ آن لائن آیا۔
طلبہ نے اسکول انتظامیہ سے رابطہ کر کے شکایت کی ہے۔ انتظامیہ نے طلبہ کو ثبوت فراہم کرنے کی ہدایت کی ہے۔
واضح رہے کہ کیمبرج سسٹم کے سیکیورٹی قواعد کے تحت پرچہ امتحانی مراکز سے باہر نہیں آسکتا۔ کنٹری ہیڈ سے رابطہ کرنے کی کوشش ناکام رہی۔













