ممبئی کے گنڈاوالی میٹرو اسٹیشن پر بلی کو ’چیف فیلائن آفیسر‘ کا عہدہ دیا گیا۔ یہ تقرری مسافر کے مذاق کی بدولت ہوئی۔
ممبئی: (رائیٹ ناؤ نیوز) ممبئی کے گنڈاوالی میٹرو اسٹیشن پر ایک نارنجی بلی کو ’چیف فیلائن آفیسر‘ کا منصبی عہدہ دیا گیا ہے۔ یہ بلی کئی ماہ سے اسٹیشن پر گھوم رہی تھی اور مسافروں کی توجہ کا مرکز بنی ہوئی تھی۔
یہ منفرد واقعہ اس وقت پیش آیا جب ایک مسافر سندیش سامنت نے بلی کی تصویر لے کر مذاق میں مشورہ دیا کہ بلی کو سرکاری عہدہ دیا جائے۔ میٹرو انتظامیہ نے اس تجویز کو قبول کیا اور بلی کو اعزازی عہدہ عطا کر دیا۔
میٹرو حکام کا کہنا ہے کہ بلی اپنی ذمہ داری کو سنجیدگی سے لیتی ہے اور ہمیشہ مستعد نظر آتی ہے۔ بلیاں اور دیگر جانور میٹرو کے ٹھنڈے حصوں میں آرام کرتے ہیں۔
اس بلی کی تقرری نے مقامی لوگوں میں دلچسپی بڑھا دی ہے اور یہ بلی اب اسٹیشن کی پہچان بن چکی ہے۔ اس کی اس منفرد حیثیت نے اسے ممبئی میٹرو کا معروف چہرہ بنا دیا ہے۔
یاد رہے کہ برطانیہ میں بھی سرکاری عمارتوں میں بلیوں کو اعزازی عہدے دیے جاتے ہیں۔ جیسے 10 ڈاؤننگ اسٹریٹ کی بلی ’لَیری‘ اور دفتر خارجہ کی بلی ’پامرستن‘۔













