لاہور ہائیکورٹ نے ماحولیاتی تحفظ پر فیصلہ سناتے ہوئے درختوں کی کٹائی پر پابندی برقرار رکھی ہے۔ ترقیاتی منصوبوں میں ماحول کو نقصان نہ پہنچے، عدالت نے ہدایت کی۔
لاہور: (رائیٹ ناؤ نیوز) لاہور ہائیکورٹ نے ماحولیاتی آلودگی اور سموگ کے خلاف اہم فیصلہ جاری کیا ہے۔ 264 صفحات پر مشتمل فیصلہ جسٹس شاہد کریم نے تحریر کیا ہے۔
عدالت نے حکومت کو شہریوں کے ماحولیاتی حقوق کا تحفظ یقینی بنانے کی ہدایت کی ہے۔ مزید کہا گیا کہ ترقیاتی منصوبوں میں ماحول کو نقصان نہ پہنچے۔
لاہور کینال کے درختوں کے تحفظ کے لئے عدالت نے حکم برقرار رکھا ہے۔ یلو لائن منصوبے کے لیے کسی درخت کی کٹائی کی اجازت نہیں ہوگی۔
عدالت نے ماحولیاتی تحفظ کے لئے اقدامات کی تعریف کی اور سفارش کی کہ واٹر اینڈ انوائرمنٹ کمیشن کے ارکان کو سول ایوارڈز دیے جائیں۔
واضح رہے کہ لاہور ہائیکورٹ نے گزشتہ آٹھ سالوں میں ماحولیاتی تحفظ کے لئے متعدد اقدامات کیے ہیں۔ ان میں رین واٹر ہارویسٹنگ اور گرے واٹر ٹریٹمنٹ شامل ہیں۔















