انگلینڈ میں ہیپاٹائٹس سی کے خاتمے کی طرف نمایاں پیش رفت، عالمی سطح پر قیادت

انگلینڈ میں ہیپاٹائٹس سی کے 80 فیصد مریضوں کا علاج مکمل، عالمی ادارہ صحت کے 2030 کے ہدف کی جانب پیش رفت۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
انگلینڈ میں ہیپاٹائٹس سی کے خاتمے کی طرف نمایاں پیش رفت، عالمی سطح پر قیادت

لندن: (رائیٹ ناؤ نیوز) انگلینڈ نے ہیپاٹائٹس سی کے خاتمے کی طرف اہم قدم بڑھایا ہے اور دنیا کے اولین ممالک میں شامل ہونے کے قریب ہے جہاں اس مرض کا خاتمہ ممکن ہوسکتا ہے۔ حالیہ اعداد و شمار کے مطابق، انگلینڈ نے ہیپاٹائٹس سی کے 80 فیصد مریضوں کا علاج مکمل کرلیا ہے۔

ہیپاٹائٹس سی ایک خطرناک وائرس ہے جو جگر کو متاثر کرتا ہے۔ اگر بروقت علاج نہ کیا جائے تو یہ جان لیوا ثابت ہوسکتا ہے۔ جدید علاج کے باعث اب 95 فیصد مریض 8 سے 12 ہفتے تک اینٹی وائرل گولیاں لینے سے شفایاب ہوسکتے ہیں۔

این ایچ ایس انگلینڈ کے مطابق 2015 سے اب تک ایک لاکھ سے زیادہ افراد میں ہیپاٹائٹس سی کی تشخیص اور علاج کیا جا چکا ہے۔ ان افراد میں سے 84.6 فیصد کی تشخیص ہوچکی ہے لیکن ابھی بھی کچھ لوگ اپنی بیماری سے لاعلم ہیں۔

یہ کامیابی عالمی ادارہ صحت کے 2030 کے ہدف کو پورا کرنے کی کوششوں کا حصہ ہے۔ انگلینڈ نے اپنی تاریخ کی صحت عامہ کی اہم ترین کامیابیوں میں سے ایک حاصل کرلی ہے، لیکن ابھی بھی کچھ اہداف باقی ہیں۔

یاد رہے کہ 1970 سے 1991 کے درمیان برطانیہ میں آلودہ خون کی مصنوعات کے ذریعے 30 ہزار سے زائد افراد ہیپاٹائٹس سی اور ایچ آئی وی سے متاثر ہوئے تھے۔ اس واقعے کو برطانیہ کی بدترین طبی تباہ کاریوں میں شمار کیا جاتا ہے۔

دیگر متعلقہ خبریں