پاکستانی سفارتخانے بیجنگ میں یومِ آزادی کی پروقار تقریب کا انعقاد

بیجنگ میں پاکستانی سفارتخانے میں یومِ آزادی کی تقریب، پاک چین دوستی کے 75 برس مکمل ہونے پر زور۔ قائداعظم کی جدوجہد کو یاد کیا گیا۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
بیجنگ میں پاکستانی سفارتخانے کی یومِ آزادی تقریب، پاک چین دوستی مزید مستحکم

بیجنگ: (رائیٹ ناؤنیوز). چین کے دارالحکومت بیجنگ میں پاکستان کے سفارتخانے میں پاکستان کے 79ویں یومِ آزادی پر تقریب منعقد ہوئی۔ ناظم الامور اعزاز خان نے قومی پرچم لہرایا اور صدر و وزیراعظم کے پیغامات سنائے۔

صدر اور وزیراعظم نے قائداعظم کی قیادت میں آزادی کی جدوجہد کو یاد کیا۔ انہوں نے قومی اتحاد اور ثابت قدمی کو خوشحال پاکستان کی بنیاد قرار دیا۔

تقریب میں اعزاز خان نے پاکستانی برادری کو مبارکباد دیتے ہوئے پاک چین دوستی کے 75 برس مکمل ہونے پر زور دیا۔ انہوں نے دونوں ممالک کے تعلقات کو دیرینہ دوستی سے تعبیر کیا۔

انہوں نے پاکستانی کمیونٹی کے کردار کو سراہتے ہوئے کہا کہ وہ دونوں ممالک کے تعلقات کو مضبوط بنا رہے ہیں۔ ان کی کوششیں قومی ترقی میں معاون ثابت ہو رہی ہیں۔

واضح رہے کہ تقریب میں چینی میڈیا، دانشوروں، سول سوسائٹی کے نمائندوں اور پاکستانی برادری نے شرکت کی۔ قائداعظم کی زندگی پر تصویری نمائش بھی منعقد ہوئی۔

دیگر متعلقہ خبریں