امریکی بحری بیڑے پر اہلکاروں کی خودکشی کی کوشش، جنگ کا دباؤ نمایاں

ایران کے خلاف جنگ کے باعث امریکی بحری بیڑے کے اہلکار خودکشی کی کوشش کر رہے ہیں، امریکی سینیٹرز نے تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
امریکی بحری بیڑے پر اہلکاروں کی خودکشی کی کوشش، جنگ کا دباؤ نمایاں

واشنگٹن: (رائیٹ ناؤنیوز) ایران کے خلاف جاری جنگ کے باعث امریکی طیارہ بردار بحری بیڑے پر تعینات اہلکاروں نے خودکشی کی کوشش کی۔

امریکی میڈیا نے بتایا ہے کہ یو ایس ایس ابراہم لنکن پر تعیناتی کے دوران اہلکاروں نے سمندر میں کودنے کی کوشش کی۔

ایک اہلکار کی اہلیہ نے کہا کہ ان کے شوہر نے مستقل ڈیوٹی کے دباؤ میں آکر جہاز سے چھلانگ لگانے کی کوشش کی۔

امریکی سینیٹرز نے تحقیقات کا مطالبہ کیا جبکہ بحریہ نے اہلکاروں کی ذہنی صحت کے مسائل کی تردید کی ہے۔

یاد رہے کہ امریکی بحری بیڑے پر تعینات تقریباً 5 ہزار اہلکار 250 روز سے زائد عرصے سے خدمات انجام دے رہے ہیں۔

دیگر متعلقہ خبریں