گڈز ٹرانسپورٹرز کی ہڑتال جاری، شہروں میں قیمتوں میں اضافہ

گڈز ٹرانسپورٹرز کی ہڑتال جاری رہنے سے شہروں میں قیمتوں میں اضافہ، حکومت سے مذاکرات ناکام۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
گڈز ٹرانسپورٹرز کی ہڑتال جاری، شہروں میں قیمتوں میں اضافہ

لاہور: (رائیٹ ناؤ نیوز) گڈز ٹرانسپورٹرز کی ہڑتال چھٹے روز بھی جاری ہے، جس کے باعث بڑے شہروں میں سبزیوں، آٹے اور دالوں کی قیمتوں میں اضافہ ہوا ہے۔ وفاق اور صوبائی حکومتوں سے مذاکرات ناکام ہوچکے ہیں۔

لاہور میں گڈز ٹرانسپورٹرز کے عہدیداروں نے ہڑتال کے آئندہ لائحہ عمل کے لیے اجلاس طلب کیا ہے۔ منی مزدا ایسوسی ایشن نے ہڑتال سے لا تعلقی کا اعلان کیا ہے۔

لاہور کی منڈیوں میں مال بردار گاڑیوں کی آمد 100 سے کم ہوکر 10 تک آگئی ہے۔ پشاور میں 20 کلو آٹے کا تھیلا 150 روپے مہنگا ہوگیا ہے۔

کوئٹہ میں پیاز کی قیمت 100 سے 180 روپے فی کلو تک پہنچ گئی ہے جبکہ کراچی میں سبزیوں کی ترسیل چھوٹی گاڑیوں کے ذریعے جاری ہے۔

واضح رہے کہ صدر نبیل محمود طارق کے مطابق حکومت ڈیزل کی قیمتوں میں روزانہ ردوبدل ختم کرنے پر راضی نہیں، جس کے باعث ہڑتال غیر معینہ مدت تک جاری رہے گی۔

دیگر متعلقہ خبریں