امریکا کی انٹیلی جنس ناکامیاں، ایرانی وزیر خارجہ کا سخت ردعمل

ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے امریکا کی انٹیلی جنس ناکامیوں پر شدید تنقید کی اور مغربی ممالک کی منافقت کو شرمناک قرار دیا۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
امریکا کی انٹیلی جنس ناکامیاں، ایرانی وزیر خارجہ کا سخت ردعمل

تہران: (رائیٹ ناؤ نیوز) ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے امریکا کی انٹیلی جنس ناکامیوں پر سخت تنقید کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ان ناکامیوں نے امریکا کو ایران کے خلاف غلط اندازے لگانے پر مجبور کیا ہے۔

عباس عراقچی نے خبردار کیا کہ آبنائے ہرمز میں بھی امریکا کو غلط فہمی یا اندازے کی غلطی کا سامنا ہوسکتا ہے۔ انہوں نے جعلی انٹیلی جنس کو جعلی خبروں سے زیادہ خطرناک قرار دیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ فرانس و دیگر مغربی ممالک ایران کے داخلی معاملات پر تنقید کرتے ہیں، مگر اسرائیل کی مبینہ انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر خاموش ہیں۔

عباس عراقچی نے اپنے بیان میں فرانس جیسے ممالک کو انسانی حقوق پر لیکچر دینے سے باز رہنے کا کہا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ ان ممالک کی منافقت شرمناک ہے۔

واضح رہے کہ عباس عراقچی نے ماضی میں بھی مغربی ممالک کی دوغلی پالیسیوں پر تنقید کی ہے، خاص طور پر ایران کو نشانہ بنانے کے حوالے سے۔

دیگر متعلقہ خبریں