لاہور میں پولیس پر حملے، تین اہلکار شہید، حملہ آوروں کی تلاش جاری

لاہور میں پولیس پر حملے میں تین اہلکار شہید ہوگئے، ملزمان کی تلاش جاری ہے۔ حملہ آور ریحان بٹ کالعدم تنظیم سے وابستہ تھا۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
لاہور میں پولیس پر حملے، تین اہلکار شہید، حملہ آوروں کی تلاش جاری

لاہور: (رائیٹ ناؤنیوز) لاہور کے علاقوں بادامی باغ، یتیم خانہ چوک اور مناواں میں پولیس پر حملوں کے نتیجے میں 2 افسران سمیت تین اہلکار شہید ہوگئے۔ حملوں میں راہ گیر سمیت 4 افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔

پولیس کے مطابق بادامی باغ میں موٹرسائیکل پر سوار مسلح افراد نے فائرنگ کی، جس سے سب انسپکٹر عدیل عاشق، ہیڈ کانسٹیبل اسد اور اہلکار عدیل شہید ہوئے۔ واقعے کے بعد پولیس نے ملزمان کی گرفتاری کے لئے کارروائی شروع کر دی ہے۔

آئی جی پنجاب نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے ڈی آئی جی آپریشنز لاہور سے رپورٹ طلب کی ہے۔ انہوں نے ملزمان کی فوری گرفتاری کا حکم دیتے ہوئے تمام وسائل بروئے کار لانے کی ہدایت کی ہے۔

آئی جی پنجاب نے شہید اہلکاروں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے ان کے اہل خانہ کی مکمل معاونت کا عزم ظاہر کیا ہے۔ پولیس اہلکاروں کی شہادت نے عوام میں غم و غصہ پیدا کیا ہے۔

یاد رہے کہ ملزمان میں شامل ریحان بٹ کا تعلق کالعدم تحریک طالبان پاکستان سے ہے۔ ریحان بٹ کے بھائی کا سی ٹی ڈی پولیس مقابلے میں ماضی میں قتل ہوا تھا، جس کے بعد ریحان بٹ نے انتقامی کارروائی کی دھمکیاں دی تھیں۔

دیگر متعلقہ خبریں