الٹرا پراسیس غذائیں مردوں میں مثانے کے کینسر کا خطرہ بڑھا دیتی ہیں۔ تحقیق

فلوریڈا اٹلانٹک یونیورسٹی کی تحقیق میں انکشاف ہوا ہے کہ الٹرا پراسیس غذائیں مردوں میں مثانے کے کینسر کا خطرہ 24 سے 34 فیصد تک بڑھا دیتی ہیں۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
الٹرا پراسیس غذائیں مردوں میں مثانے کے کینسر کا خطرہ بڑھا دیتی ہیں۔ تحقیق

فلوریڈا: (رائیٹ ناؤ نیوز) ایک نئی تحقیق کے مطابق الٹرا پراسیس غذاؤں کا زیادہ استعمال مردوں میں مثانے کے کینسر کا خطرہ بڑھا دیتا ہے۔ یہ تحقیق فلوریڈا اٹلانٹک یونیورسٹی میں کی گئی ہے۔

تحقیق میں بتایا گیا کہ الٹرا پراسیس غذائیں مردوں کے لیے مثانے کے کینسر کا خطرہ 24 سے 34 فیصد تک بڑھا دیتی ہیں۔ اس تحقیق کے لیے 17 ہزار سے زائد افراد کے ڈیٹا کا تجزیہ کیا گیا۔

حالیہ نتائج کے مطابق زیادہ تر مرد الٹرا پراسیس غذاؤں کا استعمال کرتے ہیں جس سے ان کی صحت متاثر ہو رہی ہے۔ حکام نے اس معاملے پر مزید تحقیق کی ضرورت پر زور دیا ہے۔

الٹرا پراسیس غذاؤں میں ڈبل روٹی، فاسٹ فوڈ، مٹھائیاں اور انسٹنٹ نوڈلز شامل ہیں جنہیں متعدد بار پراسیس کیا جاتا ہے۔ ان غذاؤں میں نمک، چینی اور مصنوعی اجزا زیادہ ہوتے ہیں۔

یاد رہے کہ ماضی کی تحقیقات سے یہ ثابت ہو چکا ہے کہ الٹرا پراسیس غذاؤں کے زیادہ استعمال سے موٹاپے، امراض قلب اور قبل از وقت موت کا خطرہ بڑھ جاتا ہے۔

دیگر متعلقہ خبریں