خواتین کی 24 گھنٹے موجودگی سے پولیس تھانوں میں خواتین کی شکایات کا فوری حل ممکن ہوگا، اہم اقدام۔
لاہور: (رائیٹ ناؤ نیوز) لاہور کے پولیس تھانوں میں خواتین افسران کی 24 گھنٹے موجودگی یقینی بنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ اس اقدام کا مقصد خواتین کو بلاجھجھک اپنی شکایات بیان کرنے کی سہولت فراہم کرنا ہے۔
ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران کے مطابق، اس فیصلے سے خواتین کو قانونی معاونت اور مدد فراہم کی جائے گی۔ لیڈیز پولیس ہمہ وقت سائل خواتین کی مدد کے لیے موجود رہیں گی۔
ڈی آئی جی نے کہا کہ اب خواتین کو رات میں بھی پولیس سے رابطے میں دشواری نہیں ہوگی۔ گھریلو تشدد، ہراسانی اور خواتین سے متعلق شکایات پر فوری رسپانس دیا جائے گا۔
فیصل کامران کا کہنا ہے کہ تھانوں میں خواتین پولیس کی موجودگی خواتین کو محفوظ بنانے کی جانب ایک اہم پیشرفت ہے۔ اس سے خواتین کی سیکیورٹی بہتر ہوگی۔
یاد رہے کہ پاکستان میں خواتین کے تحفظ کے حوالے سے پولیس کی جانب سے یہ پہلا اقدام نہیں ہے، پہلے بھی مختلف اقدامات کیے جاچکے ہیں۔













