کراچی: ولیکا ہسپتال میں ایچ آئی وی پھیلاؤ کی تحقیقاتی کمیٹی تشکیل، سندھ ہائیکورٹ کی ہدایت

سندھ ہائیکورٹ نے ولیکا اسپتال میں ایچ آئی وی کے پھیلاؤ کی تحقیقات کے لیے اعلیٰ سطحی کمیٹی تشکیل دینے کی ہدایت دی ہے جسے اہم شواہد کا جائزہ لینا ہوگا۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
کراچی: ولیکا اسپتال میں ایچ آئی وی پھیلاؤ کی تحقیقاتی کمیٹی تشکیل، سندھ ہائیکورٹ کی ہدایت

کراچی: (رائیٹ ناؤ نیوز) سندھ ہائیکورٹ نے ولیکا اسپتال میں زیر علاج بچوں میں ایچ آئی وی کے پھیلاؤ کی تحقیقات کے لیے چیف سیکرٹری کی سربراہی میں کمیٹی تشکیل دینے کی ہدایت دی ہے۔

کمیٹی میں گریڈ 20 کے دو افسران شامل ہوں گے جن کا اسپتال یا تفتیش سے براہ راست انتظامی تعلق نہیں ہوگا۔ کمیٹی مریضوں کی تفصیلات اور ایچ آئی وی کی منتقلی کے شواہد کا جائزہ لے گی۔

عدالت نے ہدایت کی ہے کہ کمیٹی ڈسپوز ایبل سرنج یا طبی سامان کے دوبارہ استعمال کی تحقیقات کرے گی۔ کمیٹی آٹو لاک سرنجوں کی خریداری اور استعمال کے ریکارڈ کا تجزیہ بھی کرے گی۔

کمیٹی کو ریکارڈ، رپورٹس اور سی سی ٹی وی فوٹیج تک رسائی کا اختیار دیا گیا ہے۔ تحقیقات کے دوران ذمے داری ثابت ہونے پر متعلقہ افراد کے خلاف کارروائی کی سفارش کی جائے گی۔

واضح رہے کہ چیف سیکرٹری سندھ تمام متاثرہ بچوں کو بلا تعطل طبی علاج کی فراہمی یقینی بنائیں گے۔ متاثرین کے اخراجات حکومت یا سوشل سکیورٹی برداشت کرے گی اور معاوضے کا تعین کیا جائے گا۔

دیگر متعلقہ خبریں