کراچی کے ایدھی سینٹر پر ڈاکوؤں نے 65 لاکھ روپے لوٹ کر فرار ہوگئے۔ یہ رقم ملازمین کی تنخواہوں کے لیے رکھی گئی تھی۔
کراچی: (رائیٹ ناؤ نیوز) کراچی کے علاقے سہراب گوٹھ میں ایدھی سینٹر پر چار مسلح ڈاکوؤں نے حملہ کیا اور 65 لاکھ روپے لوٹ کر فرار ہوگئے۔ یہ واقعہ جمعے کے روز پیش آیا جس میں ڈاکوؤں نے عملے کو یرغمال بنایا۔
ایدھی حکام کے مطابق، یہ رقم 200 سے زائد ملازمین کو تنخواہوں کی ادائیگی کے لیے رکھی گئی تھی۔ ڈاکوؤں نے اس وقت حملہ کیا جب عملہ بینک سے رقم لے کر واپس آیا تھا۔
واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس متحرک ہوگئی اور معاملے کی تحقیقات شروع کردی۔ لوٹ مار کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی حاصل کرلی گئی ہے جس میں ملزمان کو واضح دیکھا جا سکتا ہے۔
وزیر داخلہ ضیا الحسن لنجار نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے ڈاکوؤں کے خلاف کارروائی کے احکامات دیئے ہیں۔ پولیس ملزمان کی شناخت اور گرفتاری کے لیے سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد لے رہی ہے۔
واضح رہے کہ ایدھی سینٹر کراچی میں فلاحی کاموں کے لیے مشہور ہے اور یہ رقم ملازمین کی تنخواہوں کی مد میں رکھی گئی تھی جس پر ڈاکوؤں نے حملہ کیا۔















