کویتی تنصیبات پر ایرانی حملے، بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی قرار

کویت نے ایرانی حملوں کی مذمت کرتے ہوئے بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی قرار دیا۔ عالمی برادری سے کشیدگی کم کرنے کی اپیل۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
کویتی تنصیبات پر ایرانی حملے، بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی

کویت سٹی: (رائیٹ ناؤ نیوز) کویت نے ایرانی حملوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے ان کو بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی کہا ہے۔ کویتی وزارت خارجہ نے کہا کہ ایران نے بجلی اور واٹر پلانٹس کو نشانہ بنایا ہے۔

کویتی وزارت خارجہ نے کہا کہ کویت اپنی قومی سلامتی اور خودمختاری کے دفاع کے لیے جوابی اقدامات کا حق محفوظ رکھتا ہے۔ کویتی حکام نے عالمی برادری سے کشیدگی کم کرنے کی اپیل کی ہے۔

کویتی حکام نے عالمی برادری سے مطالبہ کیا کہ خطے میں امن و استحکام کے لیے مؤثر کردار ادا کریں۔ کویتی پیٹرولیم کارپوریشن نے کہا کہ ایران نے اہم تیل تنصیب کو نشانہ بنایا۔

حملے میں متعدد افراد زخمی ہوئے اور مالی نقصان ہوا۔ تمام زخمیوں کو اسپتال منتقل کر دیا گیا جبکہ آئل پلانٹ کو خالی کرالیا گیا ہے۔

یاد رہے کہ ایران اور کویت کے درمیان حالیہ کشیدگی نے خطے میں تناؤ بڑھا رکھا ہے۔

دیگر متعلقہ خبریں