چین میں بیٹے کی بہادری، سیلاب میں پھنسے والدین کو بچانے کی کوشش

چین کے صوبہ گوانگشی میں 30 سالہ شائی نے سیلاب میں پھنسے والدین تک پہنچنے کے لیے 3 گھنٹے تک تیراکی کی، جہاں شدید بارشوں سے 39 افراد ہلاک ہوئے۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
چین میں بیٹے کی بہادری، سیلاب میں پھنسے والدین کو بچانے کی کوشش

چین: (رائیٹ ناؤنیوز). ایک نوجوان نے سیلاب میں پھنسے اپنے والدین تک پہنچنے کے لیے 3 گھنٹے تک تیراکی کی۔ یہ واقعہ چین کے صوبے گوانگشی میں پیش آیا جہاں طوفانی بارشوں نے تباہی مچائی۔

گوانگشی میں حالیہ دنوں میں شدید بارشوں اور ڈیم کے منہدم ہونے سے 39 افراد ہلاک اور 4 لاکھ کے قریب متاثر ہوئے۔ 30 سالہ شائی کے والدین صوبہ کے علاقے Qinzhou کے گاؤں میں مقیم ہیں جو سیلاب کی زد میں ہے۔

شائی کی والدہ نے فون پر بیٹے کو اطلاع دی کہ ان کے شوہر چاول کی فصل کو بچانے گئے تھے اور واپس نہیں آئے۔ موبائل سگنلز بھی متاثر ہو چکے تھے جس پر شائی نے والدین تک پہنچنے کا فیصلہ کیا۔

شائی نے دوست کے ساتھ ٹائر کی ٹیوبز خرید کر گاؤں کی طرف تیراکی شروع کی اور 3 گھنٹے کے بعد پہنچ کر دیکھا کہ والد کھیتوں کے گھر کی اوپری منزل پر پھنسے ہوئے ہیں۔

واضح رہے کہ شائی نے والدین کی خیریت یقینی بنانے کے بعد واپسی کا 2 گھنٹے کا سفر بھی تیر کر طے کیا۔ شائی نے کہا کہ وہ سیلابی پانی سے خوفزدہ تھے مگر بہادری سے تیراکی کی۔

دیگر متعلقہ خبریں