پاکستان میں گزشتہ 11 ماہ کے دوران موبائل فونز کی درآمد میں 29 فیصد اضافہ ہوا، جو 491 ارب روپے کی مالیت تک پہنچ گیا۔
اسلام آباد: (رائیٹ ناؤ نیوز) پاکستان میں اسمارٹ فونز کی درآمد میں 29 فیصد اضافہ ہوا ہے۔ وفاقی ادارہ شماریات کے مطابق گزشتہ 11 ماہ میں ایک ارب 74 کروڑ ڈالر کے موبائل فونز درآمد کیے گئے۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ جولائی تا مئی ایک ارب 74 کروڑ 75 لاکھ 33 ہزار ڈالر کے موبائل فونز درآمد ہوئے۔ پاکستانی کرنسی میں یہ مالیت 491 ارب روپے بنتی ہے۔
پچھلے سال اسی عرصے میں 1 ارب 35 کروڑ ڈالر مالیت کے موبائل فونز درآمد کیے گئے تھے۔ اس کے علاوہ 39 کروڑ ڈالر کا دیگر ٹیلی کام سامان بھی درآمد ہوا۔
موبائل فونز کی درآمد میں اضافے سے ملکی معیشت اور تکنیکی ترقی پر اثر پڑ سکتا ہے۔ ٹیلی کام آلات کی درآمدی مالیت 195 ارب روپے تک پہنچ گئی ہے۔
یاد رہے کہ موبائل فونز کی درآمد میں اضافہ ملکی تکنیکی شعبے میں ترقی کی جانب اشارہ کرتا ہے اور صارفین کی بڑھتی ہوئی طلب کا مظہر ہے۔













