سپر کمپیوٹر کی پیشگوئی کے مطابق اسپین کی ٹیم 59.6 فیصد امکان کے ساتھ فیفا ورلڈکپ جیت سکتی ہے۔
نیویارک: (رائیٹ ناؤنیوز) فیفا فٹبال ورلڈکپ کا فائنل اسپین اور ارجنٹینا کے درمیان ہوگا۔ یہ میچ پاکستانی وقت کے مطابق رات 12 بجے کھیلا جائے گا۔
ارجنٹینا نے سیمی فائنل میں انگلینڈ کو جبکہ اسپین نے فرانس کو شکست دی۔ اسپین کا یہ دوسرا ورلڈکپ فائنل ہے، پہلی بار 2010 میں جیتا تھا۔
ارجنٹینا ساتویں بار فائنل میں پہنچا ہے، تین بار ٹرافی جیت چکا ہے۔ سپر کمپیوٹر نے اسپین کی فتح کے امکانات کو زیادہ قرار دیا ہے۔
سپر کمپیوٹر کی پیشگوئی کے مطابق اسپین کی کامیابی کا امکان 59.6 فیصد ہے۔ ارجنٹینا کی کامیابی کا امکان 40.4 فیصد بتایا گیا ہے۔
واضح رہے کہ یہ پیشگوئی اوپٹا سپر کمپیوٹر نے کی ہے، جو آرٹی فیشل انٹیلی جنس ٹیکنالوجی پر مبنی ہے۔ یہ ماڈل ڈیٹا کی بنیاد پر سیمولیشن کرتا ہے۔















