ایرانی پاسداران انقلاب نے دو امریکی ڈرون مار گرانے کا دعویٰ کیا ہے جبکہ روسی میڈیا کے مطابق ایران نے امریکی میزائل دفاعی نظام کو ناکام بنانے کا طریقہ تلاش کر لیا ہے۔
تہران: (رائیٹ ناؤ نیوز) ایرانی پاسداران انقلاب نے ایک دن میں دو امریکی ایم کیو نائن ڈرون مار گرانے کا دعویٰ کیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق ایک ڈرون بوشہر اور دوسرا اہواز میں دفاعی نظام کے ذریعے نشانہ بنایا گیا۔ آج گرائے گئے ڈرونز کی تعداد دو ہوگئی ہے۔
ترجمان ایرانی فوج نے بتایا ہے کہ ایران نے امریکی ڈرونز کو ملکی حدود میں داخل ہوتے ہی نشانہ بنایا۔ جمعرات کو بھی ایرانی فورسز نے امریکی ڈرون مار گرایا تھا۔روس کی جانب سے ایران کے میزائل دفاعی نظام کی تعریف بھی کی گئی ہے۔
روسی میڈیا نے انکشاف کیا ہے کہ ایران نے امریکی میزائل دفاعی نظام کو ناکام بنانے کا طریقہ تلاش کر لیا ہے۔ ایران کے نئے میزائل درستگی کے ساتھ اہداف کو نشانہ بناتے ہیں اور مختلف زاویوں سے اپنی جگہ تبدیل کر سکتے ہیں۔
پینٹاگون نے ایران کی بڑھتی ہوئی درستگی پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔ امریکی حکام کا کہنا ہے کہ ایران کس طرح حساس اہداف کو نشانہ بنارہا ہے، یہ باعث تشویش ہے۔
واضح رہے کہ وال اسٹریٹ جرنل نے خبر دی ہے کہ روس نے ایران کو حساس انٹیلی جنس معلومات فراہم کی ہیں۔ ان معلومات میں امریکی فوجی بحری جہازوں اور طیاروں کی جگہ شامل ہے۔














