بھارتی اداکارہ جینیفر ونگٹ کی خفیہ شادی، سنگاپور کے بزنس مین سے رشتہ ازدواج میں منسلک

بھارتی اداکارہ جینیفر ونگٹ نے برطانیہ میں نجی تقریب کے دوران سنگاپور کے بزنس مین سے شادی کرلی۔ اس شادی کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہے۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
بھارتی اداکارہ جینیفر ونگٹ کی خفیہ شادی، سنگاپور کے بزنس مین سے رشتہ ازدواج میں منسلک

لندن: (رائیٹ ناؤ نیوز) بھارتی ڈرامہ انڈسٹری کی معروف اداکارہ جینیفر ونگٹ نے شادی کرلی ہے۔ ان کی شادی کی تقریب 16 جولائی کو برطانیہ میں منعقد ہوئی تھی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق اس تقریب کو انتہائی نجی رکھا گیا تھا۔ تقریب میں صرف قریبی رشتہ داروں اور خاص دوستوں نے شرکت کی۔

رپورٹ کے مطابق جینیفر ونگٹ نے سنگاپور سے تعلق رکھنے والے بزنس مین سے شادی کی ہے۔ اس شادی کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے۔

یہ شادی خبروں میں ہے کیونکہ جینیفر ونگٹ نے سفید رنگ کے عروسی جوڑے کا انتخاب کیا تھا۔ سوشل میڈیا پر اس کا چرچا ہے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل جینیفر ونگٹ نے 2012 میں کرن سنگھ گروور سے شادی کی تھی۔ یہ شادی دو سال بعد 2014 میں ختم ہوگئی تھی۔

دیگر متعلقہ خبریں