سلمان خان کی صحت پر مداحوں کی تشویش، نئی تصاویر دیکھ کر پریشانی

سلمان خان کی نئی تصاویر دیکھ کر مداح ان کی صحت پر تشویش میں مبتلا، 60 سالہ اداکار کی حالت پر تبصرے جاری۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
سلمان خان کی صحت پر مداحوں کی تشویش، نئی تصاویر دیکھ کر پریشانی

بھارت: (رائیٹ ناؤ نیوز) بالی وڈ اداکار سلمان خان کو ایک تقریب میں دیکھ کر مداح پریشان ہوگئے۔ اداکار نے ممبئی میں ‘سلم ری ہیبیلی ٹیشن اتھارٹی’ (SRA) کی جانب سے منعقدہ تقریب میں شرکت کی۔

سلمان خان نے اتھارٹی کے نئے ‘ڈیٹا کلیکشن اینڈ ویریفکیشن سپورٹ سینٹر’ (آئی ٹی سرور روم) کا افتتاح کیا۔ تقریب میں ان کی کمزور حالت دیکھ کر مداح تشویش میں مبتلا ہوگئے۔

سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میں 60 سالہ سلمان خان کو بیمار نظر آتے دیکھا جا سکتا ہے۔ اس ویڈیو کے بعد مداحوں کی جانب سے ان کی صحت پر تشویش کا اظہار کیا گیا۔

مداحوں کی پریشانی کا سبب یہ ہے کہ سلمان خان عموماً اپنے دبنگ اسٹائل کی وجہ سے جانے جاتے ہیں، مگر اس بار ان کی کمزور حالت نے موضوع بحث بنادیا۔

یاد رہے کہ سلمان خان کی صحت کے حوالے سے ماضی میں بھی افواہیں گردش کرتی رہی ہیں، جنہیں اداکار نے اکثر غلط ثابت کیا ہے۔

دیگر متعلقہ خبریں