امریکا کے ایران پر ساتویں روز بھی فضائی حملے، مزید تین افراد جاں بحق

امریکا نے ایران پر مسلسل ساتویں روز فضائی حملے کیے، جس کے نتیجے میں مزید تین افراد جاں بحق اور آٹھ زخمی ہو گئے۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
امریکا کے ایران پر ساتویں روز بھی فضائی حملے، مزید تین افراد جاں بحق

تہران: (رائیٹ ناؤ نیوز) امریکا نے مسلسل ساتویں رات ایران پر فضائی حملے کیے۔ یزد، اہواز، لار اور بندرعباس سمیت متعدد شہروں کو نشانہ بنایا گیا۔

ان حملوں کے نتیجے میں ہرمزگان صوبے میں تین افراد جاں بحق اور آٹھ زخمی ہو گئے۔ امریکی فوج نے تین پلوں اور اہم سرنگوں کو بھی نشانہ بنایا۔

امریکی سینٹ کام کے مطابق آبنائے ہرمز کی ناکہ بندی برقرار ہے۔ حملوں کا مقصد ایران کی فوجی صلاحیتوں کو کمزور کرنا بتایا گیا ہے۔

یہ حملے ایران کی فوجی تنصیبات کو نشانہ بناتے ہوئے کیے گئے ہیں، جن کا مقصد خطے میں امریکی مفادات کا تحفظ ہے۔

یاد رہے کہ ایرانی وزارتِ صحت کے مطابق 16 جولائی تک حملوں میں 38 افراد جاں بحق ہوچکے ہیں، جبکہ 400 سے زائد زخمی ہیں۔

دیگر متعلقہ خبریں