پنجاب میں مون سون بارشوں کا دوسرا اسپیل کل سے شروع ہوگا، اربن فلڈنگ کا خدشہ ہے۔ مقامی انتظامیہ کو الرٹ رہنے کی ہدایات دی گئی ہیں۔
لاہور: (رائیٹ ناؤ نیوز) کل سے پنجاب میں مون سون بارشوں کا دوسرا اسپیل شروع ہوگا۔ لاہور سمیت پنجاب بھر میں گرمی کی شدت میں اضافہ ہوگیا ہے۔
ترجمان پی ڈی ایم اے نے بتایا ہے کہ 19 سے 24 جولائی تک تیز ہواؤں، گرج چمک اور بارشوں کی پیشگوئی ہے۔ کم وقت میں زیادہ بارش ہونے کا امکان ہے۔
پی ڈی ایم اے کے مطابق راولپنڈی، مری، گلیات، اٹک اور دیگر علاقوں میں موسلادھار بارش ہوگی۔ اربن فلڈنگ کا خدشہ ہے۔
بارشوں کے باعث مقامی ندی نالوں میں طغیانی کا خطرہ ہے۔ کمشنرز اور ڈپٹی کمشنرز کو الرٹ رہنے کی ہدایات جاری کی گئی ہیں۔
واضح رہے کہ لاہور میں بارشوں کے وقفے کے باعث گرمی کی شدت میں اضافہ ہوچکا ہے۔ درجہ حرارت 38 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ گیا ہے۔















