عطا تارڑ نے نورین نیازی کے بیان کو ناقابل معافی قرار دیا، کہا رعایت نہیں ہوگی۔ طارق فضل چوہدری نے بیان کو پاکستان کی سالمیت کے خلاف قرار دیا۔
اسلام آباد: (رائیٹ ناؤنیوز) وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے نورین نیازی کے بیان کو ناقابل معافی قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ اس پر کسی قسم کی رعایت نہیں ہوگی۔
لاہور میں آزاد کشمیر کی مہاجرین سیٹوں پر انتخابی مہم کے دوران عطا تارڑ نے کہا کہ ہجرت کرنے والوں کی سیٹیں ختم کرنا کشمیریوں کا رشتہ کمزور کرنا ہے۔
عطا تارڑ نے کہا کہ عوام نورین نیازی کے بیان پر غم و غصہ کا اظہار کر رہے ہیں، ایسے بیانات بھارتی میڈیا کی زینت بنتے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ نورین نیازی کی سیاست دفن ہوچکی ہے، خیبر پختونخوا کی حکومت خواب غفلت میں ہے اور پارٹی انتشار کا شکار ہے۔
واضح رہے کہ طارق فضل چوہدری نے بھی نورین نیازی کے بیان کو پاکستان کی سالمیت اور وقار کے خلاف قرار دیا ہے۔













