ایران کے حملے میں دو امریکی فوجی ہلاک، صدر کا سخت ردعمل

امریکی صدر نے ایران کے حملے میں دو فوجیوں کی ہلاکت پر افسوس کا اظہار کیا، اور ایران کے خلاف سخت اقدامات کا حکم دیا ہے۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
ایران کے حملے میں دو امریکی فوجی ہلاک، صدر کا سخت ردعمل

واشنگٹن: (رائیٹ ناؤنیوز) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کے حملے میں دو امریکی فوجیوں کی ہلاکت پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے اس واقعے کو انتہائی افسوسناک قرار دیا ہے اور کہا ہے کہ اس کا مقصد ایران کو جوہری ہتھیاروں سے روکنا ہے۔

صدر ٹرمپ نے ایک ٹیلیفونک انٹرویو میں کہا ہے کہ دونوں فوجیوں نے اپنے ملک کی خدمت میں جان قربان کی۔ ان کے مطابق ایران ڈیل پر عمل نہیں کر رہا، تو ہمیں بھی کوئی فکر نہیں۔

دو فوجیوں کی ہلاکت کے بعد امریکی صدر نے ایران کے خلاف سخت کارروائی کا حکم دیا۔ امریکی وزیر جنگ پیٹ ہیگسیتھ نے کہا کہ فوجیوں کی قربانی سے امریکا کا عزم مضبوط ہوا ہے۔

نیویارک ٹائمز کے مطابق ایران کے حملوں میں 29 امریکی فوجی زخمی ہوئے ہیں۔ کئی ہیلی کاپٹر اور فوجی تنصیبات کو بھی نقصان پہنچا ہے۔

واضح رہے کہ ایران نے عراق کے اربیل شہر میں امریکی قونصل خانے کے قریب ڈرون حملہ کیا۔ کویت میں امریکی لاجسٹک مرکز اور ایئر بیس کو بھی نشانہ بنایا گیا۔

دیگر متعلقہ خبریں