رانا ثنا اللہ کا بلاول بھٹو پر تنقید، تقاریر سے حالات خراب ہونے کا خدشہ

رانا ثنا اللہ نے بلاول بھٹو زرداری کی تقاریر کو حالات خراب کرنے کا سبب قرار دیا، جبکہ بلاول نے وزیر دفاع کے بیان پر وضاحت طلب کی۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
رانا ثنا اللہ کا بلاول بھٹو پر تنقید، تقاریر سے حالات خراب ہونے کا خدشہ

اسلام آباد: (رائیٹ ناؤ نیوز) وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثنا اللہ نے بلاول بھٹو زرداری کی تقاریر کو حالات خراب کرنے کا سبب قرار دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بلاول کے بیانات نامناسب ہیں اور انہیں قومی لیڈر کی طرح بات کرنی چاہیے۔

رانا ثنا اللہ نے جیو نیوز کے پروگرام جرگہ میں گفتگو کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری کے رویے کو خواجہ آصف کے بارے میں بھی غیر مناسب قرار دیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ ن میں لات مارکر نکالنے کی روایت نہیں ہے۔

وزیراعظم کے مشیر نے کہا کہ وفاقی حکومت آزاد کشمیر کے وزیر اعظم فیصل راٹھور کے جوائنٹ ایکشن کمیٹی کو کالعدم قرار دینے کے فیصلے کی حمایت کرتی ہے جبکہ بلاول بھٹو زرداری اس کی مخالفت کر رہے ہیں۔

یہ معاملہ اس وقت اہم ہوا جب بلاول بھٹو زرداری نے دو دن قبل وزیر دفاع خواجہ آصف کو کابینہ سے نکالنے کا مطالبہ کیا اور کشمیر کے معاملے پر وضاحت طلب کی۔ انہوں نے سوال اٹھایا کہ وزیر دفاع کا بیان حکومت کی پالیسی ہے یا نہیں۔

یاد رہے کہ بلاول بھٹو زرداری نے وزیر دفاع کے بیان پر وزیراعظم شہباز شریف سے وضاحت کا مطالبہ کیا تھا جو کشمیر کے معاملے پر دی گئی تھی۔

دیگر متعلقہ خبریں