وادی نیلم میں کلاؤڈ برسٹ کے بعد سیلاب کی تباہ کاریاں، ندی نالے بپھر گئے

نیلم اور راجوری میں کلاؤڈ برسٹ کے بعد سیلاب کی تباہ کاریاں جاری ہیں۔ متاثرہ علاقوں میں امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
وادی نیلم میں کلاؤڈ برسٹ کے بعد سیلاب کی تباہ کاریاں، ندی نالے بپھر گئے

وادی نیلم: (رائیٹ ناؤنیوز) وادی نیلم کے نواحی گاؤں میں کلاؤڈ برسٹ کے بعد سیلاب نے بڑی تباہی مچائی۔ سیلاب کے باعث مکانات اور دکانیں متاثر جبکہ متعدد گاڑیاں اور موٹرسائیکلیں بہہ گئیں۔

سیلاب سے ندی نالوں میں طغیانی آئی، جس سے لوگوں کے مال مویشی بھی بہہ گئے۔ مرکزی شاہراہ نیلم پر ٹریفک کی روانی متاثر ہوئی۔ ضلعی انتظامیہ اور نیلم پولیس امدادی کارروائیوں میں مصروف ہیں۔

مقبوضہ کشمیر کے ضلع راجوری میں بھی شدید بارشوں کے باعث اچانک سیلاب آیا۔ ایک شخص جاں بحق، متعدد گاڑیاں پانی کے بہاؤ میں بہہ گئیں۔

راجوری میں شدید بارشوں کے بعد دریاؤں میں طغیانی آئی۔ نشیبی علاقے زیرِ آب آگئے اور معمولاتِ زندگی متاثر ہوئے۔

یاد رہے کہ راجوری کا نیا بس اڈہ بھی سیلاب سے متاثر ہوا۔ متعدد گاڑیاں زیرِ آب آگئیں جبکہ لاپتہ خاتون کی لاش برآمد کرلی گئی ہے۔

دیگر متعلقہ خبریں