چین کے تعاون سے مصنوعی ذہانت پر مبنی نظام کا آغاز، قدرتی آفات کی بروقت پیش گوئی ممکن

محکمہ موسمیات نے چین کے تعاون سے مصنوعی ذہانت پر مبنی نظام متعارف کرایا، جو قدرتی آفات کی بروقت پیش گوئی میں مددگار ثابت ہوگا۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
چین کے تعاون سے مصنوعی ذہانت پر مبنی نظام کا آغاز، قدرتی آفات کی بروقت پیش گوئی ممکن

اسلام آباد: (رائیٹ ناؤ نیوز) محکمہ موسمیات نے چینی محکمہ موسمیات کے تعاون سے مصنوعی ذہانت پر مبنی ملٹی ہیزرڈ ارلی وارننگ سسٹم متعارف کرایا ہے۔ اس نظام کا مقصد ملک میں قدرتی آفات کی بروقت پیش گوئی اور وارننگ صلاحیت کو بہتر بنانا ہے۔

یہ جدید کلاؤڈ بیسڈ پلیٹ فارم مختلف موسمیاتی ماڈلز کو یکجا کر کے اینسمبل فورکاسٹ تیار کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ اس سے سیلاب، خشک سالی اور دیگر شدید موسمی واقعات کی زیادہ درست پیش گوئی ممکن ہوگی۔

محکمہ موسمیات نے بتایا کہ اے آئی پر مبنی فورکاسٹ جنریٹر معیار میں بہتری لائے گا۔ متعلقہ اداروں کو بروقت فیصلے کرنے میں مدد ملے گی اور قیمتی جانیں بچائی جا سکیں گی۔

پاکستان اور چین کے درمیان تعاون محض سسٹم کی تنصیب تک محدود نہیں بلکہ مشترکہ تحقیق اور موسمیاتی خدمات کے فروغ تک وسیع ہو گیا ہے۔

یاد رہے کہ مصنوعی ذہانت پر مبنی یہ نظام موسمیاتی خطرات کی بروقت شناخت میں اہم کردار ادا کرے گا، جو کہ پاکستان کی موسمیاتی تبدیلیوں کے چیلنجز سے نمٹنے کے لیے اہم ہے۔

دیگر متعلقہ خبریں