کترینہ کیف کا ‘کے بیوٹی’ برانڈ 350 کروڑ روپے کی فروخت کے ساتھ عالمی سطح پر مقبولیت حاصل کر رہا ہے۔
ممبئی: (رائیٹ ناؤنیوز) بالی ووڈ کی معروف اداکارہ کترینہ کیف نے فلمی دنیا کے بعد کاروباری میدان میں بھی اپنی کامیابی کا جھنڈا گاڑ دیا ہے۔ ان کا بیوٹی برانڈ ‘کے بیوٹی’ بھارت کے نمایاں کاسمیٹک برانڈز میں شامل ہوگیا ہے۔
تازہ مالیاتی اعداد و شمار کے مطابق ‘کے بیوٹی’ کی فروخت 350 کروڑ بھارتی روپے سے تجاوز کرگئی ہے۔ یہ برانڈ نائیکا کے اشتراک سے 2019 میں متعارف کرایا گیا تھا اور اب عالمی سطح پر بھی مقبول ہورہا ہے۔
رپورٹس بتاتی ہیں کہ مالی سال 2026 میں ‘کے بیوٹی’ کی فروخت میں 46 فیصد اضافہ ہوا۔ یہ ترقی کترینہ کیف کی کاروباری حکمت عملی کی کامیابی کا ثبوت ہے۔
‘کے بیوٹی’ کی مصنوعات برطانیہ اور مشرقِ وسطیٰ میں بھی مقبول ہو رہی ہیں۔ ماہرین کے مطابق معیاری مصنوعات، مناسب قیمتیں، اور سوشل میڈیا حکمت عملی اس کامیابی کے عوامل ہیں۔
یاد رہے کہ نائیکا کے ساتھ شراکت داری نے ‘کے بیوٹی’ کی کامیابی میں اہم کردار ادا کیا۔ یہ برانڈ بھارت کے مشہور بیوٹی برانڈز میں شامل ہو چکا ہے۔















