دلیپ جوشی نے ‘تارک مہتا کا الٹا چشمہ’ چھوڑنے کی افواہوں کو بے بنیاد قرار دیا۔ انہوں نے میڈیا اداروں سے تصدیق کی اپیل کی۔
ممبئی: (رائیٹ ناؤ نیوز) مقبول بھارتی کامیڈی ڈرامہ ‘تارک مہتا کا الٹا چشمہ’ کے معروف اداکار دلیپ جوشی نے شو چھوڑنے کی افواہوں کی تردید کی ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ ان افواہوں میں کوئی صداقت نہیں ہے اور وہ ڈرامہ کو چھوڑنے کا کوئی ارادہ نہیں رکھتے۔
گزشتہ کچھ دنوں سے سوشل میڈیا پر یہ خبریں گردش کر رہی تھیں کہ دلیپ جوشی اٹھارہ سال بعد ڈرامہ سے علیحدگی اختیار کر رہے ہیں۔ تاہم، دلیپ جوشی نے ان خبروں کو بے بنیاد قرار دیا ہے اور کہا ہے کہ وہ اس ڈرامہ کا حصہ رہیں گے۔
دلیپ جوشی نے میڈیا اداروں سے اپیل کی ہے کہ وہ کسی بھی خبر کی اشاعت سے پہلے اس کی تصدیق ضرور کریں۔ انہوں نے کہا ہے کہ غلط معلومات روکنے کے لیے تصدیق ایک مختصر فون کال سے کی جا سکتی ہے۔
انہوں نے ‘تارک مہتا کا الٹا چشمہ’ کی کامیابی پر خوشی کا اظہار کیا اور کہا کہ یہ شو 18 سال سے ناظرین کی پسندیدہ کامیڈی پروگرام بنا ہوا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ شو کی 4 ہزار 750 سے زائد اقساط مکمل ہو چکی ہیں۔
واضح رہے کہ دلیپ جوشی نے شو کے پروڈیوسر اسِت کمار مودی اور مصنفین کی خدمات کو بھی سراہا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ان کی محنت سے ڈرامہ برسوں سے شائقین کی پہلی پسند بنا ہوا ہے۔















