پریش راول نے انکشاف کیا کہ ‘او ایم جی 2’ میں خدا کا کردار ان کے اصل تصور کا حصہ نہیں تھا۔ انہوں نے فلم کو فرنچائز کا حصہ بنانے سے انکار کیا۔
ممبئی: (رائیٹ ناؤ نیوز) بھارتی معروف اداکار پریش راول نے انکشاف کیا ہے کہ انہوں نے فلم ‘او ایم جی 2’ میں کام کرنے سے کیوں انکار کیا۔ انہوں نے بتایا کہ اصل کہانی کا تصور انہی کا تھا، جو جنسی تعلیم پر مبنی تھی۔
پریش راول نے ایک انٹرویو میں بتایا کہ کہانی ایک لڑکے کے گرد گھومتی تھی جس کی ویڈیو وائرل ہونے کے بعد وہ مشکلات کا شکار ہوتا ہے۔ ان کے مطابق سلمان خان اور اجے دیوگن نے بھی اس فلم پر کام کرنے سے انکار کیا۔
اداکار نے کہا کہ اکشے کمار سے پہلے رابطہ نہیں ہوا تھا، کیونکہ یہ فلم ایک علیحدہ منصوبے کے طور پر تیار کی جا رہی تھی۔ تاہم، جب انہیں بتایا گیا کہ اکشے کمار دلچسپی رکھتے ہیں، تو انہوں نے منصوبے سے خود کو الگ کر لیا۔
پریش راول نے مزید کہا کہ انہوں نے ہدایت کار امیت رائے سے کہا کہ یہ فلم فرنچائز کا حصہ نہ بنائی جائے، مگر بالآخر فلم ‘او ایم جی 2’ کے طور پر بنائی گئی۔
واضح رہے کہ ‘او ایم جی 2’ میں اکشے کمار نے خدا کا کردار ادا کیا اور فلم کو اپنی پروڈکشن کمپنی کے تحت پروڈیوس بھی کیا۔















