بشریٰ انصاری نے یوٹیوب آمدنی کے غلط دعووں کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ حقیقت برعکس ہے، مداحوں نے سراہا۔
کراچی: (رائیٹ ناؤنیوز) سینئر اداکارہ بشریٰ انصاری نے یوٹیوب سے متعلق افواہوں پر وضاحت دی ہے۔ انہوں نے نادیہ خان کے ساتھ وی لاگ میں بتایا کہ انہوں نے ولاگنگ میں جویریہ سعود کی رہنمائی سے آغاز کیا۔
بشریٰ انصاری نے سوشل میڈیا پر جاری دعووں کو غلط قرار دیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ لوگ سمجھتے ہیں کہ یوٹیوبرز بہت کماتے ہیں، جبکہ حقیقت اس کے برعکس ہے۔
بشریٰ انصاری نے کہا کہ مصروف شوٹنگ شیڈول کے ساتھ ولاگنگ مشکل ہے، لیکن وہ کینیڈا سے بھی ولاگز شیئر کرتی رہیں گی۔
ان کی وضاحت اور ایمانداری کو مداحوں نے سراہا ہے، جس نے ان کے مداحوں کے دل جیت لیے ہیں۔
واضح رہے کہ بشریٰ انصاری پاکستانی انٹرٹینمنٹ انڈسٹری کی معروف شخصیت ہیں اور ان کے ولاگز کو کافی پسند کیا جاتا ہے۔















