امریکی اہلکار اینڈریو ہگ کی ویڈیو لیک ہونے سے حساس معلومات افشا، تحقیقات جاری۔
واشنگٹن: (رائیٹ ناوٴ نیوز)۔ امریکی اہلکار اینڈریو ہگ کی مبینہ خفیہ گفتگو کی ویڈیو منظر عام پر آنے سے امریکا میں ہلچل مچ گئی ہے۔ یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہی ہے۔
رپورٹ کے مطابق ویڈیو میں اینڈریو ہگ کو امریکا کی مستقبل کی حکمت عملی، جوہری نظام اور کیمیائی ہتھیاروں پر بات کرتے دکھایا گیا ہے۔ ویڈیو آزاد تحقیقاتی صحافی جیمز اوکیف نے جاری کی۔
ویڈیو میں ہگ نے ایران کے نئے سپریم لیڈر کے حوالے سے بھی بات کی۔ انہوں نے کہا کہ اگر مجتبیٰ خامنہ ای پالیسی تبدیل نہ کریں تو انہیں نشانہ بنایا جا سکتا ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق ویڈیو کے بعد اینڈریو ہگ کو عہدے سے ہٹا کر انتظامی رخصت پر بھیج دیا گیا ہے۔ امریکی فوجی ترجمان نے مکمل تحقیقات کا اعلان کیا ہے۔
واضح رہے کہ اینڈریو ہگ امریکی فوج میں کیمیائی اور جوہری سلامتی کے شعبے کے سربراہ تھے۔ اگر ویڈیو مستند ثابت ہوئی تو یہ امریکی قومی سلامتی کے لیے بڑا چیلنج بن سکتی ہے۔













