ٹک ٹاک نے اے آئی میم ری مکسر فیچر کی آزمائش شروع کی ہے جو ویڈیو کمنٹس کا تجربہ بدل سکتا ہے۔
بیجنگ: (رائیٹ ناوٴ نیوز) ٹک ٹاک نے آرٹی فیشل انٹیلی جنس (اے آئی) پر مبنی ایک نئے فیچر کی آزمائش شروع کر دی ہے جو ویڈیو شیئرنگ ایپ کے کمنٹس کے استعمال کو بدل سکتا ہے۔ کمپنی نے میم میکر ٹول کی آزمائش کی تصدیق کی ہے۔
یہ فیچر صارفین کو خودکار طور پر ان کے مواد کو اے آئی کی مدد سے ری مکس کرنے کی اجازت دیتا ہے، جب تک کہ وہ اس فیچر کو آف نہ کر دیں۔ اس فیچر سے ہر شخص ٹک ٹاک ویڈیوز کو اے آئی پر مبنی تصاویر میں تبدیل کر سکے گا۔
یہ تصاویر اوریجنل ویڈیو کے کمنٹس میں شیئر کی جا سکیں گی۔ کمپنی نے کہا ہے کہ یہ فیچر کمنٹس میں تصاویر پوسٹ کرنے کے لیے بہترین ہے۔
واضح رہے کہ ٹک ٹاک نے حالیہ مہینوں میں کئی اے آئی فیچرز متعارف کرائے ہیں۔ میم ری مکسر فیچر ابھی تجرباتی مرحلے میں ہے اور تمام افراد کو دستیاب نہیں۔
یاد رہے کہ فیچر بائی ڈیفالٹ آن ہوگا، مگر ہر ویڈیو کے لیے اسے ٹرن آف کرنا ہوگا۔ کمپنی کے مطابق مزید تبدیلیوں کا امکان ہے۔















