چک شومر نے ایران جنگ کے فوری خاتمے کا مطالبہ

ڈیموکریٹ سینیٹر چک شومر نے ایران جنگ کے فوری خاتمے کا مطالبہ کیا، ٹرمپ پر تنقید کی کہ یہ جنگ معیشت اور قومی سلامتی کو کمزور کر رہی ہے۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
چک شومر، ایران جنگ کے فوری خاتمے کا مطالبہ

واشنگٹن: ڈیموکریٹ سینیٹر چک شومر نے امریکی صدر ٹرمپ پر تنقید کرتے ہوئے فوری طور پر ایران جنگ کے خاتمے کا مطالبہ کیا ہے۔

سماجی رابطے کی سائٹ ایکس پر اپنے بیان میں چک شومر نے کہا کہ ٹرمپ کی جنگ کو فوری ختم کرنا ہوگا، کیونکہ جتنی دیر یہ جنگ جاری رہے گی، حالات مزید خراب ہوں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ یہ تباہ کن جنگ روز بروز بڑھ رہی ہے اور ہم گہرائی میں دھنستے جا رہے ہیں۔

چک شومر نے ٹرمپ کو ٹیگ کرتے ہوئے کہا کہ اس جنگ کی وجہ سے امریکا کی معیشت، عسکری تیاری اور قومی سلامتی کمزور ہو چکی ہیں۔

واضح رہے کہ آبنائے ہرمز کے حفاظتی انتظامات کو خطرے میں ڈالنے پر ایرانی بحریہ نے جہازوں کو قبضے میں لیا ہے۔

دیگر متعلقہ خبریں