پینٹاگون نے کہا کہ آبنائے ہرمز کھلوانے میں امریکا کو 6 ماہ لگ سکتے ہیں، جنگی ماحول میں یہ عمل خطرناک ہے۔
واشنگٹن: (رائیٹ ناوٴ نیوز) امریکی پینٹاگون نے اعتراف کیا ہے کہ آبنائے ہرمز کھلوانے میں امریکا کو 6 ماہ لگ سکتے ہیں۔ یہ بات امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی دھمکیوں کے باوجود کانگریس کو بتائی گئی۔
پینٹاگون نے ہاؤس آرمڈ سروس کمیٹی کو بریفنگ میں بتایا کہ ایران کی بچھائی گئی بارودی سرنگوں کی صفائی ایک پیچیدہ عمل ہے، جو عسکری آپریشن سے فوری ممکن نہیں۔
حکام کے مطابق اس دوران سمندری راستوں کو محفوظ بنانے کے لیے بڑے پیمانے پر مائن کلیئرنس آپریشن کرنا ہوگا، جو وقت طلب ہے۔
پینٹاگون نے کہا کہ مؤثر صفائی کے لیے جنگ بندی ضروری ہے، کیونکہ جنگی ماحول میں اقدامات خطرناک اور محدود ہو جاتے ہیں۔
واضح رہے کہ آبنائے ہرمز عالمی تیل کی ترسیل کا اہم راستہ ہے، جہاں کشیدگی عالمی معیشت پر گہرے اثرات ڈال سکتی ہے۔











