لندن میں آبنائے ہرمز کھلوانے کے لیے 30 ممالک کے فوجی منصوبہ ساز دو روزہ مذاکرات کر رہے ہیں۔
لندن: (رائیٹ ناوٴ نیوز) آبنائے ہرمز دوبارہ کھلوانے کے لیے آج سے لندن میں 30 سے زائد ممالک کے فوجی منصوبہ سازوں کے ساتھ دو روزہ کانفرنس جاری ہے۔
برطانوی وزارت دفاع کے مطابق، کانفرنس میں فوجی منصوبہ ساز اپنے ممالک کی صلاحیتوں، کمانڈ اور کنٹرول کے ڈھانچے پر تبادلہ خیال کریں گے اور ملٹری فورسز کی خطے میں تعیناتی پر بھی بات ہوگی۔
ایران نے آبنائے ہرمز میں اسرائیلی جہاز سمیت دو بحری جہاز قبضے میں لے لیے ہیں، جس کے بعد یہ کانفرنس اہمیت اختیار کر گئی ہے۔
برطانوی وزارت دفاع کا کہنا ہے کہ کسی بھی فوجی منصوبے کو پائیدار جنگ بندی معاہدے کے بعد ہی آگے بڑھایا جائے گا۔
واضح رہے کہ یہ دو روزہ کانفرنس برطانیہ اور فرانس کی سربراہی میں ہو رہی ہے، جس کا مقصد خطے میں استحکام لانا ہے۔











