افغان ہیکرز نے بھارتی میڈیا نیٹ ورک ہیک کر کے اپنا سیاسی پیغام نشر کیا، واقعے نے عالمی توجہ حاصل کی۔
کابل: (رائیٹ ناوٴ نیوز) افغان ہیکرز نے ایک بھارتی میڈیا نیٹ ورک کو ہیک کرتے ہوئے نشریات میں مداخلت کی اور خصوصی پیغام نشر کیا۔
رپورٹس کے مطابق ہیکنگ کا نشانہ بننے والا میڈیا پلیٹ فارم ‘ون انڈیا’ تھا، جہاں سیاسی نوعیت کے پیغامات دکھائے گئے۔
اطلاعات کے مطابق میڈیا نیٹ ورک کے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر 30 ملین سے زائد فالوورز ہیں، جس کی وجہ سے یہ واقعہ عالمی توجہ کا مرکز بن گیا ہے۔
ہیکنگ کی ذمہ داری ‘ٹرو مسلم افغانز’ گروپ نے قبول کی ہے، جنہوں نے نشریات کے دوران افغان پرچم کی نمائش کی اور طالبان کے ساتھ انڈیا کے تعلقات کی مذمت کی۔
واضح رہے کہ اس واقعے نے بھارت، افغانستان اور طالبان کے درمیان تعلقات سے متعلق نئی بحث کو جنم دیا ہے اور میڈیا نیٹ ورک کی ساکھ کو نقصان پہنچایا ہے۔













