ایران امریکا مذاکرات کی سیکیورٹی کے باعث اسلام آباد ہائیکورٹ میں رواں ہفتے کیسز کی سماعت نہ ہو سکی، جس سے سیکڑوں کیسز التوا کا شکار ہوگئے۔
اسلام آباد: (رائیٹ ناوٴ نیوز) ایران امریکا مذاکرات کی سیکیورٹی کے پیش نظر اسلام آباد ہائیکورٹ میں رواں ہفتے کسی کیس کی سماعت نہیں ہوئی۔
ریڈ زون کی بندش کے باعث ہائیکورٹ میں جوڈیشل ورک متاثر رہا، جس سے سیکڑوں کیسز التوا کا شکار ہوگئے۔
پیر سے جمعرات تک عدالت میں زیر التوا مقدمات کی تعداد میں اضافہ ہوا۔ 190 ملین پاؤنڈ کیس میں سزا معطلی کی درخواستوں پر سماعت بھی متاثر ہوئی۔
ریڈ زون کی بندش کے باعث اہم مقدمات کی سماعت متاثر ہوئی، درختوں کی کٹائی کیس بھی زیر التوا رہا۔
واضح رہے کہ کفایت شعاری مہم کے تحت جمعہ کو جوڈیشل ورک نہیں ہوتا۔ ججز کے ممکنہ ٹرانسفر کے باعث التوا میں اضافہ متوقع ہے۔















